24 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں نوجوانوں اور کم سن بچوں کی گرفتاریوں کےخلاف زبردست ہڑتال ہوئی ہے جس سے کاروبارِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں نوجوانوں اور کم سن بچوں کی گرفتاریوں کےخلاف زبردست ہڑتال ہوئی ہے جس سے کاروبارِ زندگی متاثر ہوا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے جمعہ کو سری نگر اور دوسرے اضلاع میں تعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظيم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ جیسے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے اثرورسوخ استعمال کریں۔ حریت کانفرنس کے مطابق جموں کشمیر کی جیلوں میں تقریباً نو سو کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے جن میں پچاس کمسن بچے بھی شامل ہیں۔..............

/169